تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: مسلح افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

ڈسکہ (نامہ نگار) مسلح افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا تفصیل کے مطابق موضع دھرم کوٹ کا رہائشی ساجد علی ایڈووکیٹ اپنے بھائی اوربھتیجے عثما ن کے ہمراہ ڈیرہ پر موجود تھاکہ علی وغیرہ چار نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ آیا اور آتے ہی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عثمان علی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر حالت تشویشناک ہو نے پر اسے لاہور ریفر کر دیا گیاجو چار روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہا رگیا تھانہ ستراہ پولیس نے مدعی ساجد علی ایڈوکیٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیااہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ علاقہ میں ملزمان دہشت کی علامت بنے ہو ئے ہیں اور آئے روز شریف لوگوں کو ناجائز تنگ کیا جا رہا ہے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ علاقہ میں امن و سکون قائم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!