شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈسکہ: 5مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکواور چور لاکھوں رو پے مالیتی نقدی ،طلائی زیورات،چاول ،چینی اور مویشی لے گئے

ڈسکہ: 5مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکواور چور لاکھوں رو پے مالیتی نقدی ،طلائی زیورات،چاول ،چینی اور مویشی لے گئے

ڈسکہ (نامہ نگار) ڈکیتی و چوری کی 5مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکواور چور لاکھوں رو پے مالیتی نقدی ،طلائی زیورات،چاول ،چینی اور مویشی لے گئے تفصیل کے مطابق موضع بسراء پسرور کا رہائشی تصدق اعجاز بینک سے رقم اور زیورات نکلوا کر ڈسکہ کی جانب آرہا تھا کہ موضع جامکے چیمہ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں جاوید ،عثمان اور محمد امتیاز جب جو پہچان لیا نے اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی51ہزار 5/6تولے کے طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ،موضع بمبانوالہ کا رہائشی محمد نواز اپنی موٹر سائیکل پر سوار گاؤں واپس آرہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل 125بلا نمبری پر سوار2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کر نقدی6150رو پے چھین لی جبکہ موضع بوڑیکی کا رہائشی محمد لطیف کی حویلی سے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور ایک شاخ چھترا چرا کر لے گئے محلہ اسلام پورہ ڈسکہ کے رہائشی محمدارشد اقبال کے دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور عدم موجودگی میں ہزاروں روپے مالیتی چاول ،گھی ،چینی اور دالیں وغیرہ لے گئے،موضع دھیدووالی کے رہائشی محمد جاوید اقبال کے ڈیرہ سے عدم موجودگی میں نامعلوم چور 2بھینسیں چرا کر لے گئے تھانہ ستراہ ،موترہ ،سٹی ،صدراور بمبانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم آبادی منایا جا رہا ہے