تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی وچوری کی6مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں رو پے نقدی ،یورو،موٹر سائیکلیں ،لیپ ٹاپ ،گھریلو سامان وغیرہ لے گئے

ڈسکہ(نامہ نگار) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی اور چوری کی6مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں رو پے نقدی ،یورو،موٹر سائیکلیں ،لیپ ٹاپ ،گھریلو سامان وغیرہ لے گئے تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی آصف اپنی موٹر سائیکل نمبریLEK/3401پر سوارسیالکوٹ سے موضع ساہنے والی جا رہا تھا کہ موضع بھلوالی کے قریب تین مسلح ڈاکوساجد ،ابرار ،جہانگیر جنہیں پہچان لیا گیا نے اسلحہ کے زور پر رو ک کر اس سے موٹر سائیکل ،23ہزار رو پے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،موضع سیخواں کے رہائشی ذوالفقار علی کی عدم موجودگی میں اس کے ڈیرہ سے ملزمان اعظم، بابر اور 2نامعلوم چور پیٹر انجن کا سامان چرا کر لے گئے ،موضع تلہاڑا کے رہائشی ذوالفقارحسین کی حویلی سے اس کی عدم موجودگی میں ملزمان مدثر ،آصف،انور،تجمل ہزاروں روپے مالیتی سامان دروازے ،کھڑکیاں ،وغیرہ چرا کر لے گئے ،ماڈل ٹاؤ ن کا رہائشی عثمان حیدراپنی موٹر سائیکل 125نمبریGAN12/639اپنے گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے ،محلہ حاجی پورہ کے رہائشی وقاص احمد عزیز ایڈووکیٹ کے بھائی کی کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 2لاکھ6ہزار750رو پے مالیتی لیپ ٹاپ ،ہیڈ موٹرز ،ووفر ،سپیکرز ،کیمرے و دیگر سامان اور 2ہزار رو پے نقدی چرا کر لے گئے جبکہ فیصؒ آباد کا رہائشی محمد ایوب صابر اپنے بھانجے کی شادی میں کالج روڈ پر واقع میرج ہال میں شریک تھا کہ دھکم پیل کے دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی بیوی کے پرس سے2لاکھ رو پے نقدی اڑھائی ہزار یورو،نیشنیلٹی کارڈ ،لاکر کارڈ و دیگر ضروری کاغذات چرالیئے پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ یہ چوری کی وارادت سجاد ھسین سکنہ زیروپوائنٹ،فیضان سکنہ ریس کورس گوجرانوالہ اور وسیم سکنہ گوجرانوالہ نے کی ہیتھانہ موترہ ،صدر اور سٹی پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں عیدالفطر پر 20سے 22 اگست تک چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker