تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی و چوری کی چار مختلف وارادتوں میں ٹریکٹر،موٹر سائیکل،موبائل فون ،نقدی اور مویشی چھین کر فرار

ڈسکہ(نامہ نگار) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی و چوری کی چار مختلف وارادتوں میں ڈاکو و چور لاکھوں رو پے مالیت کا ٹریکٹر،موٹر سائیکل،موبائل فون ،نقدی اور مویشی لے گئے تفصیل کے مطابق موضع ساہکے وٹالیاں کا رہائشی محمد اقبال اپنی موٹر سائیکل نمبری9114پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی55ہزار رو پے چھین کر لے گئے ،عبدالغفار نامی شخص کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پرسوار جا رہا تھا کہ بیگے والی پل کے قریب4مسلح ڈاکوؤں جنہیں بعد میں شناخت کر لیا گیاعلی رضا ،محمد افنان،فضل عباس اور اسد شہزاد نے رو ک کر اس سے نقدی13ہزار اور 2عدد موبائل فون چھین لیئے ،موضع گروچک کے رہائشی عبدالستار کی حویلی سے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور اس کا ٹریکٹر نمبری 1027میسی فرگوسن چرا کر لے گئے جبکہ ڈسکہ کے رہائشی قاضی نعیم اللہ ایڈووکیٹ کی حویلی واقع موضع گوئندکے میں اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تین راس بھینسیں چرا کر لے گئے تھانہ ستراہ ،موترہ ،صدر اور بمبانوالہ الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker