تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: لڑائی جھگڑوں کے تین مختلف واقعات میں 9افراد کے زدوکوب دو افراد لہولہان ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

ڈسکہ(نامہ نگار) لڑائی جھگڑوں کے تین مختلف مقدمات میں 9افراد نے دو افراد کو زدوکوب کر کے لہولہان کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ رائے والہ کا رہائشی راجہ ندیم افشاں روڈ پر مزدوروں سے ملبہ اٹھوا رہا تھا کہ ملزمان محمد نواز ،علی نواز ،حسن اور عمر آئے مزدوروں کو کام کر نے سے روکا جب راجہ ندیم نے اپنے بھائی کے ہمراہ آکر انہیں منع کیا تو ملزمان نے گالی گلوچ کی اور اینٹیں مار کر اس کے بھائی کو لہولہان کر دیا اور اس کی جیب سے iphone4اور50ہزار رو پے نکال لیئے اورفرار ہو گئے ،موضع جھارانوالہ کا رہائشی عمران احمد ڈسکہ سے اپنے گاؤں کی جانب آرہا تھا کہ راستہ میں کھڑے ملزمان عثمان غنی اور ابوبکر جو شراب کے نشہ میں دھت تھے نے رو ک کر کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ موضع گلوٹیاں کا رہائشی محمد حنیف اپنی دکان پر موجود تھاکہ انیس ،وقاص اور محمد طفیل مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور کہا کہ مقدمہ کی پیروی چھوڑ دو ورنہ جان سے ماردیں گے وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اداکار علاوٴالدین کو بچھڑے29برس ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker