تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: غیرت کے نام پر معمر شخص قتل

ڈسکہ(نامہ نگار)غیرت کے نام پر معمر شخص قتل تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ملیانوالہ کا رہائشی معمر شخص احمد دین کا بیٹا ماہ قبل نوشہرہ ورکاں کے رہائشی عرفان کی جواں سالہ ہمشیرہ کو معاشقہ کے بعد گھر سے بھگا کر گاؤں لے لیا تھا جس کی رنجش کی بنا پر گذشتہ روز احمد دین اپنے بیٹے کے ہمراہ گوئندکے پل کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ عرفان وغیرہ4مسلح افراد آئے اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی فائر لگنے سے احمد دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بیٹا اختر معجزانہ طور پر محفوظ رہاتھانہ بمبانوالہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال دسکہ پہنچادیا اور مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:انسداد رشوت ستانی پو لیس نے رشوت لینے کے الزام میں سب انسپکٹر چوکی انچارج کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker