تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: پڑھا لکھا پنجاب کا خوا ب ادھورا، خادم اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں ، اہل علاقہ

ڈسکہ(نامہ نگار) خادم اعلی پنجاب کا پڑھا لکھا پنجاب کا خوا ب ادھورا ،ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کے رویے اورنااہلی کی وجہ سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سندھانوالہ میں بچوں کی تعداد نہ ہو نے کے برابر،150کی تعداد میں سے صرف 6طلباء حاضر، اہل دیہہ پریشان، والدین کا سکول ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کے خلاف شدید احتجاج خادم اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق 3700آبادی والے گاؤں سندھانوالہ کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں پڑھنے والے 150بچوں کو ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کی لاپرواہی کی وجہ سے گاؤں والوں نے بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیا اور سکول میں بچوں کی تعداد 250سے کم ہو کر 150رہ گئی ہے گاؤں کے معززین چوہدری گلنواز سندھو،اختر سابقہ کونسلر ،اکبر علی سندھو ،اصغر علی جٹ ،رانا جبار ،رانا دستگیر،رانا عظمت ،سجاد علی ،حافظ طارق ،رانا شریف ،رانا آصف و دیگر نے سکول کے باہر احتجاج سکول کی ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ ہیڈ مسٹریس اور اسکول کے دیگر اساتذہ بچوں کو مارتے پیٹتے ہیں اور پڑھائی کی طرف توجہ نہیں دیتے جس سے گاؤں کے سب بچے پڑھائی میں کمزور ہیں اور اہل دیہہ نے اپنے بچوں کو سکول سے اٹھا کر گھروں میں بٹھا لیا ہے سکول میں اب ہیڈ مسٹریس اور 8اساتذہ سارا دن دھوپ میں بیٹھ کر گھروں کو چلے جاتے ہیں اس ضمن میں سکول کی کی ہیڈ مسٹریس نے موقف اختیار کیا کہ گاؤں کے لوگ سکول کے کاموں میں دخل اندازی کر تے ہیں میرے منع کر نے کے باوجود یہ لوگ میرے خلاف ہو گئے ہیں اور جان بوجھ کر بچوں کو سکول میں نہیں بھیجتے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:کیا کتا بھی شہید ہو سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker