تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: سیوریج کا مین پائپ بند، سڑکوں اور گلیوں میں گندہ پانی جمع

ڈسکہ(نامہ نگار) سیوریج کا مین پائپ بند ہو نے کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں گندہ پانی جمع ہو کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو نا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سیوریج کے پائپ صاف کر نے کی کوشش کر رہے ہیں سیوریج کا گندہ پانی سمبڑیال روڈ ،گلہ شہیداں ،محلہ مغلپورہ ،گلہ شیخاں ،مزارات شہداء ،مسیحی قبرستان اور ملحقہ گلیوں میں کھڑا ہے سمبڑیال روڈ اور دیگر علاقوں کے متاثرہ افراد نے سڑک پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے کمشنر گوجرانوالہ سے فوری مداخلت کی اپیل اور مطالبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے سمبڑیال روڈ کے مکینوں ،کارخانہ داروں نے بتایا کہ اس سڑک پر ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے قبرستان اور مساجد میں جانے والو ں کو سخت دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ بلدیہ کے افسران کو ان لوگوں کی تکالیف کا علم بھی ہے لیکن مستقل طور پر کو ئی اقدام نہیں کیئے جا رہے ہیں سرجیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد عظیم مغل نے انتظامیہ کی غفلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ جلد ہی اس سلسلہ میں عوام سے رابطہ کر کے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی سی ایل : نئے براڈبینڈ صارفین کے لیے 15 روز کا مفت ٹرائل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker