تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:لڑائی جھگڑے کے4 مختلف واقعات میں مقامی صحافی سمیت چارافراد شدید زخمی

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے4 مختلف واقعات میں مقامی صحافی سمیت چار افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک ہو نے پر لاہور ریفر کردیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکے علاقہ مندرانوالہ کے رہائشی عاطف رضا ،حماد رضا کا چند روز قبل مجلس سننے کے دوران خضر وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہو گیا تھا اسی رنجش کی بنا پر گذشتہ روز ملزم خضر نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو شدیدزخمی کر دیا عاطف رضا کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور ریفر کردیا گیا صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ،دوسرے واقعہ میں ستراہ کا رہائشی نوید احمد دوستوں کے ہمراہ گھر آرہا تھا کہ نامعلو م شخص نے فائرکیا جس کی زد میںآکر نوید احمد شدید زخمی ہو گیا جسے بھی حالت تشویشناک ہو نے پر لاہور ریفر کردیا گیا تیسر واقعہ میں ڈسکہ کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کا رہائشی مقامی صحافی اشتیاق احمد مغل اپنے کارخانہ میں نماز عصر ادا کر رہا تھا کہ ملزمان مرزا سجاد ،مشتاق احمد ،ببی بٹ خواجہ چھیرو اور 4نامعلوم افراد نے زدوکوب کر نا شروع کردیا اور مزاحمت کر نے پر خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ بوگرے کا محمد خان اپنے بیٹے کے ہمراہ حویلی کے باہر کھڑا تھا کہ ملزمان بوٹا ،یوسف ،طارق ،فرزند علی ،ریحان وغیرہ نے زدوکوب کر کے شدید زخمی کردیاپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے

یہ بھی پڑھیں  آے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker