تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اورفرسٹ ائیر کی طالبہ اغوا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اورفرسٹ ائیر کی طالبہ اغوا تفصیل کے مطابق ایبٹ آباد کے رہائشی صابر جمیل کی چار سال قبل تھانہ ستراہ کے علاقہ کھنڈووالی کے رہائشی محمد عالم کی بیٹی (س)کے ساتھ شادی ہو ئی تھی جس نے بعد میں رہائش بھی موضع کھنڈووالی میں رکھ لی تھی گذشتہ روز صابر جمیل کام سے واپس آیا تو اس کی بیوہ (س) گھر میں موجود نہیں تھی پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ اس کی بیوی (س) کو طاہر ،محسن حیات ،محمد یسین ساکنان ملتان ،علی احمد سکنہ موڑ ایمن آباد ،اجمل حسن سکنہ ننکانہ ،اکبری بیگم ،آمنہ بی بی ، محمد افضل ساکنان کھنڈووالی زبردستی کیری ڈبہ میں ڈل کر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ چوہدریاں کے رہائشی تنویر احمد کی بیٹی (ہ) جو کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے گھر سے کالج گئی شام تک واپس گھر نہ آنے پر گھر والوں نے پتا کیا تو معلوم ہوا کہ(ہ ) کو ظفر نذیر ،نذیر احمد ،زبیدہ بی بی ،بشری بی بی ،نے دو نامعلوم مسلح افراد کی مدد سے (ہ) کو اغوا کر کے لاری اڈاکی جانب لے کر فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker