تازہ ترینعلاقائی

جشن عید میلاد النبیﷺ 12ربیع الاوّل کے موقع پرڈسکہ اور گردونواح میں مذہبی جو ش وخروش سے جلوس نکا لے گئے

eid milad jaloosڈسکہ(نامہ نگار)جشن عید میلاد النبیﷺ 12ربیع الاوّل کے موقع پرڈسکہ اور گردونواح میں مذہبی جو ش وخروش سے جلوس نکا لے گئے شہر میں میلاد چوک سے عظیم الشان مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں زیر قیادت علا مہ قاری خالد محمود نکا لا گیا جس میں شہر کے دوسرے علا قوں کے جلوس بھی شامل ہو گئے جس کی وجہ سے جلوس ایک عظیم الشان اجتماع کی شکل اختیار کر گیا اور ہر طرف عاشقان رسول ﷺدرودوسلام پڑھتے نظر آئے جلوس میں علما ء کرام ،سیاسی وسماجی شخصیات ،شہریوں کے علاوہ ننھے منھے عاشقان رسول ﷺ نے بھی شرکت کی مرکزی جلوس میلا د چوک ،کچہری روڈ ،بنک روڈ اور ڈسکہ کلا ں سے ہو تا ہو امیلا د چوک میں آیا جلوس میں جمعیت علمائے پا کستا ن کے ضلعی نائب صدرظفر ساہی نقشبندی ،ایم پی اے یحیےٰ گلنواز گھمن،سابقہ ایم پی اے محمد اشفاق وائیں،سابقہ ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ،مرکزی انجمن تا جران کے صدر میاں محمد اشرف کے ودیگر علما ء کرام اور شہری شریک تھے میلا د چوک میں مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے سید البشر ﷺحضرت محمد ﷺکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی علماء نے کہا کہ ہما رے پیارے نبی ﷺ کے صدقے ہی یہ دنیا بنی ہے اللہ تعالیٰ نے صرف آپ کیلئے ہی یہ دنیا بنا ئی اگر آپﷺ نہ ہو تے تو کچھ بھی نہ ہو تا۔ جلو س کے شرکا ء با رگاہ رسالت میں درودوسلام کا نذرانہ عقیدت پیش کر تے رہے شرکا ء نے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے جس پر نعلین پا ک ﷺبنی ہو ئیں تھیں جبکہ جلوس کے راستے جھنڈیوں ،بر قی قمقوں سے سجا ئے گئے تھے جبکہ اس موقع پر محرابی دروازے بھی بنا ئے گئے تھے اس کے علاوہ پو رے شہر کو دلہن کی طر ح سجا یا گیا تھا سمبڑیال روڈ ،کالج روڈ ،ڈسکہ کلاں ودیگر گلی محلوں میں بہت ہی خوبصورت محرابی دروازے ،خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺکے ماڈل بنا ئے گئے تھے جن سے لو گو ں کی محبت کا اظہا رہو رہا تھا ۔اس مو قع پر ڈی ایس پی ڈسکہ وسیم اختر اورایس ایچ اوتھانہ سٹی ڈسکہ رائے صفدرکی نگرانی میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ریسیکو1122کے اہلکاربھی کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے جلو س کے ہمرا ہ تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے صنعتی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker