تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سامان سےلدے ٹرک میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں رو پے مالیت کاسامان جل کرراکھ

daskaڈسکہ(نامہ نگار)سامان سے لدے ٹرک میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں رو پے مالیت کا سامان جل کر راکھ ڈسکہ فائر بریگیڈ کے آنے سے انکار کر دیا پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں اورریسکیو1122 سیالکوٹ نے آگ پر قابو پالیا تفصیل کے مطابق گذشتہ شب شاہین آباد گوجرانوالہ کا رہائشی مدثر حسین ٹرک نمبری K/6186پر سامان لاد کر ڈسکہ کی جان لے کر آرہا تھا کہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ اسلام آباد کے قریب چلتے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر ڈسکہ فائر بریگیڈ کو دی جنہوں نے آنے سے انکار کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں کے اہلکاروں سجاد رضا ہیڈ کانسٹیبل ،ارشد ،تنویر حسین ،عقیل احمد اور غلام محی الدین نے ٹرک کو ایک ڈیرہ پر لے جا کر ایک گھنٹہ کی طویل محنت کے بعد آگ پر قابا پالیا واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122سیالکوٹ بھی پہنچ گئی لیکن دو میل کے فاصلے سے ڈسکہ فائر بریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکایاد رہے کہ اس سے قبل موضع کنڈن سیان میں بھی آگے لگنے کے واقعہ پر ڈسکہ فائر بریگیڈ موقع پر نہ پہنچ سکی تھی جبکہ وزیر آباد فائر بریگیڈ نے آکر آگ پر قابو پایا تھا اہل علاقہ نے خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،کمشنر گوجرانوالہ ،ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ فائر بریگیڈ کے عملہ کو تبدیل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:پتوکی ملتان روڈ پر دھند کے باعث باراتیوں کی بس اُلٹ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker