تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سوئی گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ کے باعث ماں اور دو بیٹیاں جھلس کر ہلاک

ڈسکہ(نامہ نگار) سوئی گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ کے باعث ماں اور دو بیٹیاں جھلس کر جان کی بازی ہار گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوکے کے رہائشی محمد آزاد جو کہ نیوی میں ملازم ہے کی بیوی 45سالہ مقدس بی بی اپنی دو بیٹیوں16سالہ مریم اور 14سالہ حنا کے ساتھ اٹھ کر کچن میں آئی جہاں پر گیس کی لیکج کی وجہ سے گیس بھری ہو ئی تھی بجلی جلاتے ہی شارٹ سرکت کے باعث کچن میں آگ لگ گئی جس نے تینوں ماں بیٹیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا شور و غل کی آواز سن کر اہل محلہ نے تینوں ماں بیٹیوں کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال سیالکوٹ پہنچایا جہاں پر تینوں ماں بیٹیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان کی بازی ہا رگئیں تینوں ماں بیٹیوں کی موت کی اطلاع گاؤں میں پہنچتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا تینوں ماں بیٹیوں کو ان کے آبائی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ نے قاسم علی کو آرگنائز جنوبی پنجاب مقررکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker