تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:بھارت نےجنت نظیرکشمیر کو جہنم زار بنا رکھا ہے، چوہدری ضیاء اللہ کھارا

daska cityڈسکہ( نامہ نگار)بھارت نے جنت نظیر کشمیر کو جہنم زار بنا رکھا ہے ہزاروں مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری ضیاء اللہ کھارا نے یوم کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہزاروں بیو عورتیں اور یتیم بچے مدد کیلئے عالم اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں مسلم حکمرانوں کو بھارتی پرپیگنڈے کا مناسب جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان مظلوموں کی ہر ممکن امداد کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہئے ضیاء اللہ نے کہا کہ بھارت کشمیری دریاؤں پر مسلسل بند بنا کر پانی روک کر وطن عزیز کو معاشی موت مارنی کی کوشش کر رہا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو اس کا نوٹس لیکر بھارت کے خلاف کارروائی کرکے غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دینا چاہئے

یہ بھی پڑھیں  چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker