تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:گھرکو آگ لگانے کے جرم میں 17افراد کے خلاف مقدمہ درج

daskaڈسکہ(نامہ نگار)گھر کو آگ لگانے کے جرم میں 17افراد کے خلاف مقدمہ درج جبکہ لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 8افراد نے تین افراد کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ رام پور کے رہائشی محمد ندیم کے گھر کو ملزمان ابراہیم ،رفعت ،صوبے خان وغیرہ نے آگ لگا دی تھی جس کا مقدمہ تقریبا 2ماہ بعد ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ محمد رمضان کے حکم پر درج کر لیا گیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ دھامونکے کے رہائشی معراج الدین احمد کو اس کے بھتیجوں سکندر اور ہنزا نے زدوکوب کر کے زخمی کردیا دوسرے واقعہ میں گلوٹیاں کے رہائشی محمد اقبال کو ملزمان محمد اشفاق ،عثمان ،شعیب وغیرہ 6افراد نے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیں  بنوں حملے کے بعد سندھ اور پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker