تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکلوں سے محروم

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکلوں سے محروم تفصیلات کے مطابق کامونے کا رہائشی عبدالرشید اپنے ساتھی شاہد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گاؤں جا رہا تھا کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ چوک میں ملزمان محمد عنصر ،محمد لقمان اور عنصر نے انہیں اسلحہ کے زور پر رو ک کر عبدالرشید سے 50470روپے،شاہد سے43500رو پے کاغذات شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر لے گئے دوسری واردات میں عوامی روڈ کا رہائشی عثمان اشرف مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 18ہزار رو پے نکلوا کر اپنی موٹر سائیکل نمبریSTM/881پر سوار گھر جا رہا تھا کہ جب وہ گلہ نیشنل بینک والا ماڈل ٹاؤن میں پہنچا تو وہاں پر پہلے سے موجود ملزمان صہیب ،علی رضا،فیاض ،فجر وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی،موٹر سائیکل چھین لی جبکہ تیسری واردات میں رب نواز کالونی کا رہائشی خلیل احمد کام کے سلسلہ میں محلہ شاد پورہ آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبریSTH/2050گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل محسن نامی شخص نے چرائی ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیں  شبہاز شریف کل بھی جھوٹ بولتے تھےاور آج بھی : قمر الزمان قائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker