تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اسلام نے خواتین کیلئے مثالی چارٹر پیش کیا

downloadڈسکہ( نامہ نگار)اسلام نے خواتین کیلئے مثالی چارٹر پیش کیا اگر دنیا بھر میں اس پر عمل درآمد ہو جائے تو خواتین کی زندگی میں انقلاب آ جائے نہ صرف ان کی عزت و عصمت محفوظ ہو جائے بلکہ وہ زندگی کے ہر قابل ذکر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں لیکن ہم یہ چارٹر پیش کرنے میں ابھی تک ناکام رہے ہیں اور یورپ کے گھسے پٹے نظریات کے مطابق خواتین کو مادر پدر آزادی دینے کے خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار محمد اشتیاق مغل مرکزی صدر امن فاؤنڈیشن پاکستان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آغاز اسلام سے ہی خواتین نے عملی طور پر زندگی کے بے شمار شعبوں میں خدمات انجام دیں اور بعد کے ادوار میں بھی انھوں نے اپنی انفرادیت برقرار رکھی خواتین کے حقوق کی رہنما آمنہ حنیف نے کہا کہ آج حقوق کے واویلے کے باوجود دنیا بھر میں خواتین ظلم و ستم کا شکار ہیں اوردنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ہمسایہ ملک میں کواتین سے انسانیت سوز سلوک ہو رہا ہے یہ حقیقت ہے کہ ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلام کے دامن میں ہی پناہ لینا ہوگی تقریب سے ڈاکٹر ناصر حسین علوی،مسز روبینہ شکیل،امجد علی چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button