تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ میں 14سالانہ سپورٹس میلہ

diڈسکہ(نا مہ نگار)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ میں 14سالانہ سپورٹس میلہ منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی مسز ظہیر عباس چٹھہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ تھیں سپورٹس میلہ میں چاٹی دوڑ ،توازن دوڑ ،بوری دوڑ ،تین ٹانگوں کی دوڑ ،ایک ٹانگ کی دوڑ ،چار ٹانگوں کی دوڑ ،الٹے قدموں کی دوڑ ،رسی کودنا ،رکاوٹی دوڑ ،اولڈ سٹوڈنٹس کی دوڑ ،سٹاف کی دوڑ ،سٹاف کے بچوں کی دوڑ ،مرد ملازمین کی دوڑ ،میوزیکل چیئر شوز ،فینسی ڈریس شو ،ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن ،کرکٹ،اتھلیٹکوغیرہ کے مقابلے ہو ئے جن میں کالج کی طالبات نے اچھے کھیل پیش کیئے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مسز ظہیر عباس چٹھہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے پرنسپل مسز نیلم محمود نے کامیاب اور اچھی کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیئے اور بہترین سپورٹس میلہ منعقد کر وانے پر انچارج مسز وقار النساء اسستنٹ ہروفیسر و دیگر سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!