تازہ ترینعلاقائی

دو مختلف واقعات میں 13مسلح افراد نے زدوکوب کر کے 4افرد کو زخمی کردیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں 13مسلح افراد نے زدوکوب کر کے 4افرد کو زخمی کردیا تفصیل کے مطابق موضع اگوچک کا رہائشی علی رضا اپنے بیٹے آصف کے ہمراہ ڈیرہ سے توڑی لے کر گھر آرہے تھے کہ راستے میں 8افراد امین ،یاسین ،ندیم ،عظیم ،بوٹا وغیرہ نے روک کر دونوں باپ بیٹوں کودستی ہتھیاروں سے زدوکوب کر کے زخمی کردیا اور ہوا ئی فائرنگ بھی کی جبکہ موضع گلوٹیاں کلاں کا رہائشی نصیر احمد اپنے والد بشیر گجر کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستے میں پرانے جھگڑے کی رنجش پر 4مسلح افراد محمد جمیل وغیرہ نے روک کر دستی ہتھیاروں سے زدوکوب کر کے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے تھانہ صدر اور ستراہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  صوبہ ہزارہ کا مطالبہ ،دعوے اور ردعمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker