تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:دشمنی دوستی میں بدل گئی، انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ٹل گیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)15روز قبل 2گروپوں کے درمیان ہو نے والی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے 3افراد کے قتل کا ڈراپ سین،دشمنی دوستی میں بدل گئی ،مزید انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ٹل گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع میترانوالی میں 29جون کو میلہ الپل سرکار کے موقع پر رات ساڑھے 9بجے کے قریب معمولی تکرار پر جٹ برادری اور بٹ برادری کے درمیان آزادانہ فائرنگ سے تین نوجوان قتل جبکہ متعدد افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے تھے جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا اورلوگ اپنے اپنے گھروں میں سہمے ہو ئے رہنے پر مجبور ہو گئے تھے مقتولین میں جٹ برادری کا ایک اور بٹ برادری کے2نوجوان شامل تھے جس کے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے درجنوں افراد پر مقدمات درج کر وا رکھے تھے جس سے کئی برادریوں کے افراد دشمنی کی لپیٹ میں آگئے تھے جس پر معززین علاقہ کی کاوشوں سے چند دنوں میں ہی علاقہ کی مشہور دشمنی کا ڈراپ سین ہوگیا اور کل کے دشمن آج کے دوست بن گئے اور دونوں فریقین نے اپنے اپنے پیاروں کا قتل ایک دوسرے کو معاف کردیا جس سے علاقہ کی فضا خوشگوار ہو گئی اور علاقہ کے لوگوں نے معززین کے کر دار کو سراہا اور دعا کی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button