پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کی ظاہرے شاہ کی رہائش گاہ آمد

شہباز شریف ظاہرے شاہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ڈسکہ(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی پارٹی کے مرحوم رہنما ظاہرے شاہ کی رہائش گاہ ڈسکہ آمد۔شہبازشریف کی سید افتخار حسین شاہ المعروف ظاہرے شاہ کی صاحبزادی نوشین افتخار اور اہل خانہ سے ملاقات۔ شہباز شریف ظاہرے شاہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نےکہا کہ افتخار حسین شاہ نوازشریف کے بااعتماد، قریبی اور نظریاتی وابستگی رکھنے والے مخلص ساتھی اور شاندار شخص تھے۔ظاہرے شاہ کی عوام سے اور عوام کی ان سے محبت کا مظہر آج ان کی بہادر بیٹی کی ڈسکہ انتخاب میں تاریخی فتح ہے۔
نوشین افتخار بہادر والد کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے، ہم سب کو ان پر،ان کے ساتھیوں اور حلقے کے عوام پر فخر ہے۔ظاہرے شاہ ہم میں نہیں لیکن ان کی قابل فخر بیٹی اپنے والد کے عزم وہمت سے خلق خدا کی خدمت کا مشن آگے بڑھا رہی ہیں۔ شہبازشریف نے نوشین افتخار کو ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کرنے پر شاباش بھی دی۔ نوشین افتخار کا شہبازشریف کی آمد، والد کی وفات پر تعزیت اورحوصلہ افزائی پرشکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: تبلیغی مرکز میں فائرنگ، دس افر ا د جاں بحق ،30 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker