تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: باکمال عملہ لاجواب سروس یوبی ایل کاعملہ بینک سے غائب

ڈسکہ(نامہ نگار) باکمال عملہ لاجواب سروس یوبی ایل کاعملہ بینک سے غائب پنشنرز اور بیرون ملک سے رقوم وصول کر نے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق یونائیٹیڈ بینک لمٹیڈ میں تعینات ناتجربہ کار عملہ کی نااہلی کی وجہ سے عمر رسیدہ مردو کواتین پنشنرز ،تنخواہ دار اور بیرون ملک سے آنے والی رقوم وصول کر نے کے لئے آنے والے حضرات کئی دنوں سے خوار ہو رہے ہیں جبکہ بینک میں تعینات ناتجربہ کار عملہ اکثر بینک سے غائب یا سیٹوں پر بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے بینک میں رقم کا لین دین کر نے کے لیئے آنے والوں کو سارا سارا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے اور لوگ تھک ہار کر شام کو خالی ہاتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں لوگوں کے احتجاج پر جب اس ضمن میں سیکنڈ مینجر طارق چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عملہ بہت کم ہے اور مینجر بھی کہیں اپنے نجی کام کو گئے ہوئے ہیں اس لیئے ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں شہریوں نے یوبی ایل بینک عملہ کی بے حسی اور نااہلی پر احتجا کرتے ہو ئے بینک کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:صحافیوںاورپولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker