تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سرکل پولیس نے دوران گشت5افراد سے چالو بھٹی ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)سرکل پولیس نے دوران گشت5افراد سے چالو بھٹی ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفصیل کے مطابق موضع جامکے چیمہ میں خالد اور انور ڈیرہ پر شراب کشید کر رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے چالو بھٹی 4لیٹر شراب ،شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر لیئے ،صدر پولیس نے گرفتار ملزم سجاد احمد کے دوران تفتیش انکشاف پر موضع جیسروالہ سے ناجائز پسٹل30بور ،سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان محمد ارشاد،ہمایوں کے دوران تفتیش انکشاف پر ڈسکہ کلاں سے ایک ایک ناجائز پسٹل30بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button