تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:2بجلی چورگرفتار، مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کر نے پر4 دکانداروں کو جرمانہ

daskaڈسکہ(نامہ نگار)دو بجلی چور گرفتار جبکہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کر نے پرچار دکانداروں کو جرمانہ ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ راجہ گھمان میں محمد نواز اور فلک شیر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے کہ ایس ڈی او گیپکو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیائے خردونوش فروخت کر نے پر چار دکانداروں ملک ندیم سکنہ جامکے روڈ کو ایک ہزار رو پے ،محمد اعجاز ،امجد کو تین تین ہزار رو پے اور طاہر محمود کو 1300رو پے جرمانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button