ڈسکہ(نامہ نگار)سرکل پولیس نے تین افراد سے آلہ قتل سمیت ناجائز اسلحہ ،شراب اور ہیروئین برآمد کرلی تفصیل کے مطابق صدر پولیس نے مقدمہ قتل کے گرفتار ملزمشہباز احمد سکنہ کانواں لٹ کے انکشاف پر اس کے گھر سے آلہ قتل رائفل244بور برآمد کر لی ،موترہ پولیس نے دوران گشت ملزم ریاض سے 210گرام ہیروئین اور سٹی پولیس نے پسرو بائپاس سے ملزم شوکت مسیح عرف شوکا سے 2بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔