تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے، بوگس چیک دینے پر مقدمات درج

daskaڈسکہ(نامہ نگار)غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر دوا افراد اور بوگس چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈرائیور نجف رضا اور سہیل سلیم بلا نمبری کار میں سوار انتہائی غفلت ولاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلا رہے تھے کہ موضع دھرم کوٹ میں الیٹ فورس کے ملازمین نے روکا تو انہوں نے گاڑی تیزی سے بھگا دی جس کا پیچھا کر کے گاڑی کو روکا گیا توملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کر تے ہو ئے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ ڈسکہ کے رہائشی چوہدری ارشاد حسین سکنہ داتا مارکیٹ سے محلہ مغلپورہ کے رہائشی امجد فاروق نے 39لاکھ 35ہزار رو پے بطور قرض لیئے اور ضمانت کے طور پر مقامی بینک کا چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر بوگس ثابت ہوا تھانہ ستراہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button