تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:گندگی کے ڈھیر پہاڑوں کی شکل اختیار کرگئے، مچھروں نے جینامحال کردیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں گندگی کے ڈھیر پہاڑوں کی شکل اختیار کر گئے مکھیوں اور مچھروں نے عوام کا جینا محال کر دیا ٹی ایم اے کا عملہ غفلت کی چادر اوڑھ کر سو گیا ہیضہ اور ٹائیفائیڈ و دیگر بیماریاں سخت مہنگائی کے دور میں عوام کے لئے وبال جان بن گئیں تفصیلات کے مطابق پرانا ڈسکہ ،لاری اڈا،سمبڑیال روڈ،سوہاوہ ،ماڈل ٹاؤن ،چونگی نمبر8،پسرور بائپاس کی آبادیوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پہاڑوں کی شکل اختیار کر گئے شہر بھر میں نالے و نالیاں مچھروں کی افزائش اور بہتات کا باعث بن رہے ہیں اور ٹی ایم اے کے عملہ نے غفلت لاپرواہی اور کرپشن کی چادر اوڑھ کر عوام کو بیماریوں کے حوالے کردیاٹی ایم اے ڈسکہ کے چیف سینٹری انسپکٹر آفتاب باجوہ افسران کی چاپلوسی اور خدمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ صفائی سے متعلق عملہ حاضری لگا کر غائب ہو جاتا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صفائی عملہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مد میں آفتاب باجوہ کرپشن اور لوٹ مار کر کے لمبی دیہاڑیاں لگا رہا ہے بتایا گیا ہے کہ ڈیلی ویجز صفائی کرنے والے کم ہو تے ہیں جبکہ ان کی حاضری صرف رجسٹر میں ہو تی ہے موقع پر کم لوگ ہو تے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز کی مد میں روزانہ ہزاروں رو پے سرکار کے ہڑپ کیئے جا رہے ہیں جنہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے اہل علاقہ نے اعلی حکا م سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button