پاکستانتازہ ترینعلاقائی

65سالہ شخص کی پاؤں بندھی چھت سے لٹکتی ہو ئی نعش برآمد

suicide hangڈسکہ(نامہ نگار) 65سالہ شخص کی پاؤں بندھی چھت سے لٹکتی ہو ئی نعش برآمدبتایا گیا ہے کہ پسرور روڈ پر واقع لکڑی کے کارخانہ میں65سالہ ارشاد ولد محمد شریف سکنہ گج ڈگری جو لکڑی کا کام کرتا تھااور وہیں پر رہائش پذیر تھا صبح جب کارخانہ میں کاریگر آئے تو دیکھا کہ ارشاد کی نعش گلے میں رسہ ڈال کرچھت کے ساتھ لٹکی ہو ئی تھی جس کے پاؤں بندھے ہوئے تھے جسے نامعلوم افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا کر موت کے گھاٹ اتاردیا تھامتوفی غیر شادی شدہ تھاوقوعہ کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی انسپکٹر رانا ذوالفقارنفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیا گیا تاحال موت کی وجہ سامنے نہ آسکی سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button