تازہ ترینعلاقائی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع سیالکوٹ و نارووال کا ہنگامی اجلاس سانحہ راولپنڈی پر قرار داد منظور

Wifaq Ul Madaris Alarbia Pakistanڈسکہ(نامہ نگار)وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع سیالکوٹ و نارووال کا ہنگامی اجلاس جامع مسجد وہاب مدرسہ تعلیم القرآن ڈسکہ میں ضلع سیالکوٹ و نارووال کے مسؤل مولانا طیب خاں کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کی سرپرستی جمعیت علماے اسلام کے رہنما مولانا ایوب خاں ،جمعیت دیوبند کے رہنما حافظ محمد اسحاق اورمہتمم مدرسہ ہذاقاری افضل شاکر نے کی اجلاس میں سانحہ راولپنڈی پر ایک قرار داد پیش کی گئی جس کا متن یہ ہے کہ ہم حکومت پاکستان سے عموماََاور حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے خصوصاََمطالبہ کر تے ہیں کہ راولپنڈی کے سانحہ کے مجرموں کو پکڑ کر بے نقاب کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،شہدائے کے ورچاء سے اظہار یکجہتی کے لیئے انکو معاوضہ دیا جائے ،آتش زدگی میں جلنے والی املاک کا معاوضہ دیا جائے ،محرم الحرام جو کہ حرمت والا مہینہ ہے ہمیشہ اس کی حرمت کو پامال کیا جاتا رہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اس حرمت والے مہینے میں خونی جلوسوں پر پابندی لگاکر محرم الحرام کی حرمت کو بحال کیا جائے ،جب بھی کو ئی سانحہ رونما ہو تا ہے حکومت اسکی ذمہ داری علماء پر ڈال دیتی ہے اور پکڑ دھکڑ شروع ہو جاتی ہے بے گناہوں کو پکڑ کر قید خانوں میں ڈال دیتی ہے اور مجرم دندناتے پھرتے ہیں ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ بے گناہوں کو نہ پکڑا جائے بلکہ مجرموں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے اور جو کارکن علماء گرفتار ہیں ان کو فی الفور رہا کیا جائے جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اجلاس میں ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارووال کے 150کے قریب علماء کرام نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  ایدھی نے اپنی بیماری کی اطلاعات بے کو بنیاد قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker