تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نیشنل بینک کے ملازمین ادارے کو اپنا گھراوردفتر سمجھ کر کام کریں،محمدعاقب

ڈسکہ(نامہ نگار)نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین ادارے کو اپنا گھر اور دفتر سمجھ کر کام کر یں اور ادارے کو کامیاب بنائیں ملازمین ادارے میں آنے کلائنٹ کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں اور اپنا کام محنت ایمانداری کے ساتھ مکمل کریں آنے والے وقت میں ملازمین کو دشواریوں کا سامنا کر نا پڑے گا لیکن وہ نہ گھبرائیںآنے والا دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے اور تمام ملازمین کوشش کریں کہ وہ کمپیوٹر کو ضرور سیکھیں تاکہ آنے والے وقت میں انہیں دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے ان خیالات کا اظہار ریجنل ہیڈ کوارٹر سیالکوٹ محمدعاقب ملک نے نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ ماڈل ٹاؤن ڈسکہ کے ریٹائر ہو نے والے سینئیر ملازمین محمد مشتاق چیمہ اور محمد عبدالرزاق کے ریٹائر ہو نے پر دی جانے والے الوداعی پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا ریٹائر ہو نے کے بعد بینک سے رابطہ ختم نہ ہوا بلکہ یہ ہمارے لیئے اسی طر ح قابل احترام اور عزت کے لائق ہیں دونوں بزرگ ملازمین جب بھی ادارے میں آئے تو ان کی پہلے سے زیادہ عزت کریں اور نئے لوگ ان کے تجربہ سے استفادہ حاصل کریں تقریب سے جی ایم بزنس شکیل احمد،جی ایم کریڈٹ سجاد حسین منجھوٹا نے بھی خطاب کیا ان کے علاوہ برانچ مینجر نعیم اللہ چیمہ اورریٹائر ہو نے والے ملازمین نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا اس تقریب میں ڈسکہ برانچ کے علاوہ علاقہ کی دیگر برانچز سے مینجرز اور عملہ بھی موجود تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  دو نومبر۔۔۔کس کی جیت اور کس کی ہار؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker