تازہ ترینعلاقائی

سانحہ راولپنڈی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے، شیخ ضیاء اللہ

ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی ڈسکہ کے سیکرٹری اdaskaلاعات و نشریات شیخ ضیاء اللہ نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے ہم سب ایک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ماننے والے ہیں ہمارے نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں اسلامی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو نے والے مسلمان کسی دوسرے مسلمان کا ناحق خون نہیں کر سکتا مسجدوں ،امام بارگاہوں ،عاشورہ، میلادکے جلوسوں قائد ریزیڈنسی اور ملٹری املاک پر حملہ کر نے والے مسلمان تو دور کی بات پاکستانی بھی نہیں ہو سکتے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے تاکہ کسی بھی شرپسند عناصر کو پاکستان کا امن و سکون برباد کر نے کی ہمت نہ ہو سکے بعد میں راولپنڈی کے سانحہ میں جان بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button