تازہ ترینعلاقائی

موجودہ حکومت اور عوامی ادارے بے بس قیمتوں پر کنٹرول ختم مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،عوامی حلقہ جات

daskaڈسکہ(نامہ نگار)موجودہ حکومت اور عوامی ادارے بے بس قیمتوں پر کنٹرول ختم مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں اشیاء خوردو نوش کی مقررہ کر دہ قیمت سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں سبزیاں ،فروٹ ،گھی ،چینی ،دالیں،سرخ مرچ،مصالحہ جات اور آٹا کی خریداری عوام کا (خواب ہو گیا ) غریب عوام فاقوں پر مجبور مارکیٹ کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ریٹ لسٹ کے مطابق کو ئی بھی دکاندار کو ئی چیزفروخت نہیں کر رہا ہے بلکہ زائد ریٹ وصول کیئے جا رہے ہیں شہر اور گردو نواح میں حکومتی ادارے قیمتوں پر کنٹرول کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں پرائس کنٹرول اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران جانے کس مصلحت کی کی بنا پر خاموش ہیں مصنوعی مہنگائی کرکے بڑے بڑے تاجر مقامی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کو بدنام کر رہے ہیں چوہدری سہیل ریاض ورائچ ایڈووکیٹ،صدر انجمن تاجراں کچہری روڈوسینئیر وائس چیئرمین شہری حقوق کمیٹی اے کے مغل ،سماجی رہنما ذیشان انصاری ،حسن علی طاہر،شیخ ضیاء اوردیگر عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button