تازہ ترینعلاقائی

انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی میں جوا ء لاٹری کا دھندہ عروج پر عوام لٹنے لگی،انتظامیہ کرپشن،غفلت اور لاپرواہی کی چادر اوڑھ کر خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف عمل

daska pic 25.11.2013ڈسکہ(نامہ نگار)انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی میں جوا ء لاٹری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا عوام لٹنے لگی لکی کمیٹی کے نام پرلاٹری جوا ء کی مد میں کروڑوں روپوں کی لوٹ کھسوٹ سر عام ہو نے لگی انتظامیہ کرپشن،غفلت اور لاپرواہی کی چادر اوڑھ کر خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف عمل ہو گئی تفصیلات کے مطابق سون گولڈن لکی کمیٹی کے نام پر عامر چوہدری نے سادہ لوح شہریوں کوجبکہ پولیس اور شہری انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر لوٹ کھسوٹ نوٹس میں ہو نے کے باوجود پر اسرار خاموشی اختیار کی ہو ئی ہے ادھر لاٹری جوا ء میں لوگوں کولوٹنے والے عامر چوہدری اور ذوالفقار نامی شخص کا موقف ہے کہ ساری انتظامیہ سے مک مکا ہو چکا ہے اس لیئے اخبارات کی خبریں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جوا لاٹری شہریوں سے ماہانہ لاکھوں رو پے ہتھیائے جا رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق تین سال میں آٹھ کروڑ سے دس کروڑ رو پے لوٹنے کی پلاننگ کی گئی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی اثر رسوخ نے بھی عامر چوہدری اور ذوالفقار نامی شخص کو کھل کر شہریوں سے لوٹ مار کر نے کی آزادی فراہم کی ہو ئی ہے ذرائع بے بتایا ہے کہ اس غیر قانونی دھندہ میں عامر چوہدری اور ذوالفقار 25کروڑ رو پے کی لوٹ مار کر چکے ہیں جس کا نہ تو کو ئی سرکاری ریکارڈ،رجسٹریشن یا اتنی بڑی رقم پر ٹیکس کی ادائیگی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے ادھر سیاسی سماجی اور دینی حلقوں کے معتبر افراد نے اس غیر قانونی دھندے کی پر زور مذمت کر تے ہو ئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر ارباب اختیار اور اقتدار سے اس لوٹ مار اور غیر قانونی دھندے کو بند کرکے شہریوں کو لاٹری جوا سے بچانے کے لیئے موثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ معاشرے کو تباہ کر نے والے استحصالی اور عوام دشمن عناصر کی قانون کے مطابق سرکوبی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button