تازہ ترینعلاقائی

پاکستان شن کیوکشن کراٹے کے زیر اہتمام 27ویں نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کا برٹ ہال لاہور میں انعقاد

Ishtiaq Mughalڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان شن کیوکشن کراٹے کے زیر اہتمام 27ویں نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ 8,7دسمبرکو برٹ ہال لاہور میں منعقد ہو گی ۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان چیف شیھان محمد ارشد جان کی خصوصی دعوت پر لیجنڈ آف کراٹے ورلڈ چیمپئین صدر WKOورلڈ کراٹے آرگنائیزیشن چیئرمین JFKOجاپان فل کنٹیکٹ کراٹے آرگنائیزیشن شیھان کینجی میڈوری( Kenji Medori)اور ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ورلڈ کراٹے آرگنائیزیشن شیھان یاسو کازو کوئی(Yasukazu Koi)بطور محمان خصوصی شرکت کریں گے۔واضع رہے کہ کراٹے کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے غیر ملکی گرینڈ ماسٹر پاکستان آرہے ہیں جو کہ شن کیوکشن کراٹے اور ملک پاکستان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ ٹورنامنٹ 5ویٹ کیٹیگری میں ہو گاڈسکہ کے علاوہ ملک کے تمام صوبوں سے درجنوں کھلاڑی اور 80کے قریب آفیشلز شرکت کریں گے ۔اس موقع پر شیھان کینجی میڈوری خصوصی ٹریننگ کیمپ میں بلیک بیلٹس اور کھلاڑیوں کو جدید ٹریننگ بھی دیں گے۔پروگرام کو انٹرنیشنل لیول کے مطابق کامیاب کرنے کے لیے شیھان محمد ارشد جان کی سربراہی میں22سے زائد کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔پروگرام کی کوریج کے لیے محمد اشتیاق مغل کو میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button