تازہ ترینعلاقائی

سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی5مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،مویشی ،نقدی ،گاڑیوں کے ٹائرز،موبائل آئل ،موبائل فون سے محروم

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی5مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،مویشی ،نقدی ،گاڑیوں کے ٹائرز،موبائل آئل ،موبائل فون سے محروم تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی سبطین اپنی کار میں سوار کام کے سلسلہ میں ڈسکہ کی جانب آرہا تھا کہ جب وہ پل نہر موترہ کے قریب پہنچا تو راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے ساڑھے اٹھارہ ہزار رو پے نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،دوسرے واقعہ میں موضع گہوکل کلاں کا رہائشی عمران مسیح اپنی موٹر سائیکل نمبریSTL/4445پر سوار جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب ایک نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا،تیسرے واقعہ میں گلستان کالونی کا رہائشی رشیداحمد سرکلر روڈ نزدجناح چوک کے قریب اپنی آٹو زکی دکان بند کر کے گھر آگیا صبح جا کر دیکھا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور نامعلوم چور تین لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو ساٹھ رو پے مالیت کے ٹائر ،موبائل آئل ،ٹیوب وغیرہ چر ا کر لے گئے اسی جگہ مدعی کی اس سے قبل کریانہ کی دکان سے چوری ہو چکی ہے چوتھے واقعہ میں موضع جنڈوسا ہی کا رہائشی عثمان علی اپنی موٹر سائیکل پر سوار اپنی ہمشیرہ کو ملنے کے لیئے موضع گاگا آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کرکے گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آکر دیکھا تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے پتہ جوئی کر نے پر معلو م ہوا کہ موٹر سائیکل فیصل محمود نے چوری کی ہے ،پانچویں واقعہ میں موضع ستوکے کا رہائشی افتخار احمد نے کھیتوں میں اپنے مویشی چرنے کے لیئے چھوڑے ہو ئے تھے تھوڑی دیر کے بعد دیکھا تو جانوروں میں 15ہزار رو پے مالیت کی بکری غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ موترہ ،سٹی اور صدر پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button