تازہ ترینعلاقائی

لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کا چار خواتین پرتشدد کپڑے پھاڑ کر نیم بر ہنہ کر دیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار))لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کا چار خواتین پرتشدد کپڑے پھاڑ کر نیم بر ہنہ کر دیا تفصیل کے مطابق گلوٹیاں کلاں کے رہائشی محمد انور کے بھائی محمد اصغر جو کہ بیرون ملک مقیم کا وہاں پر مقیم مگوکماں کے رہائشی محمد خلیل کے ساتھ جھگڑا ہو جس کی رنجش کی بنا پر موضع گلوٹیاں میں ملزمان محمد اشفاق عرف تنویر،محمد ارشاد،نورصفیہ ،ثمرہ بی بی زبردستی گھر میں داخل ہو ئے گھر میں موجود خواتین زبیدہ بی بی ،ریحانہ کوثر اور شمیم بی بی کو زدوکوب کر کے ان کے کپڑے پھاڑ کر نیم بر ہنہ کردیا جبکہ گلشن کالونی کی رہائشی مقبول بی بی کے بیٹے نصیرنے دو شادیاں کر رکھی تھیں اورزیادہ تر دوسری بیوی صنم کے ساتھ رہتا تھا پہلی بیوی سے 6بچے تھے والدہ مقبول بی بی نے پہلی بیوی اور اس کے بچوں کا خیال رکھنے کو کہا تو ملزم طیش میں آگیا اور ناخلف بیٹے نے والدہ کو زدکوب کر نا شروع کردیا اہل محلہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزم فرار ہو گیا تھانہ صدر اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button