تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:حرمت مدارس دینیہ پر 20لاکھ طلبہ کٹنے کے لئے تیار ہیں

ڈسکہ(نامہ نگار)حرمت مدارس دینیہ پر 20لاکھ طلبہ کٹنے کے لئے تیار ہیں مدارس پر چھاپے وزارت داخلہ کی نااہلی ہے مدارس دینیہ اسلام کی عظمت کے مینار ہیں کراچی میں دینی مدارس کے طلبہ کا قتل اور حکومت کی خاموشی ایک گہری سازش ہے دینی طلبہ لاوارث نہیں لاکھوں علماء ان کے وارث ہیں یہ ملک ہمارے اکابر نے بنایا تھا اور اسکی حفاظت بھی مدارس دینیہ ہی کے اساتذہ و طلبہ کریں گے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ ضلع سیالکوٹ و نارووال کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ مولانامحمد ایوب خان نے دارالعلوم مدینہ ڈسکہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیادریں اثناء وفاق المدارس ضلع سیالکوٹ و نارووال کے مسؤل صاحبزادہ مولانا طیب خان نے کہا کہ مدارس پر چھاپے طاغوتی طاقتوں کو خوش کر نے کے واسطے ہیں اور طلبہ کا قتل محرم الحرام کے امن کو ختم کر نے کے واسطے ہے ہم ملکی اور ایمانی سا لمیت کے لئے ہر راست اقدام اٹھائیں گے مولانا طیب خان نے مزید کہا کہ ہم دونوں اضلاع کی انتظامیہ سے امن و امان کے سلسلہ میں تعاون کریں گے اور اس سلسلہ میں ضلع سیالکوٹ اور نارووال کے تقریباً 200مدارس کو ہدایات دے دی گئی ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے اس موقع پر حافظ محمد اسحاق ،مولانا افضل چیانوالی ،مولانا مصدق قاسمی سیالکوٹ ،قاری محمد افضل شاکر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:انتظامیہ کی ملی بھگت سے گرانفروشی عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker