تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعلی پنجاب کے حکم اور ڈی او سیالکوٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ڈسکہ میں سستا بازار لگادیا

daskaڈسکہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم اور ڈی او سیالکوٹ افتخار احمد ساہو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ڈسکہ میں سستا بازار لگادیا جوجہاں پر لوگوں کو روزمر ہ استعمال کی عام اشیاء خردونوش بازار سے کم ریٹ پر دستیاب ہوں گی سستا بازار میں آٹا ،چینی ،چاول ،دالیں ،سبزیاں ،آلو ،پیاز ،ٹماٹر ،گوشت ،انڈے وغیرہ بازار سے کم ریٹ پر دستیاب ہوں گے جبکہ آٹا کا 20کلو کا تھیلہ ایکس مل ریٹ پر دستیاب ہو گا سستا بازار ہفتہ میں تین روز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو لگایا جائے گا گذشتہ روزز اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی نواز دوگل، ٹی ایم او ملک طارق ضیاء ،ٹی اور آر سید سروش ،چیف سینٹری انسپکٹر آفتاب باجوہ اور ٹی اوایف حاجی اشرف کے ہمراہ سستا بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کو چیک کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button