تازہ ترینعلاقائی

شارٹ سرکٹ آگ لگنے سے لاکھوں رو پے کا جہیز کا سامان جل کر راکھ آگ بجھاتے ہوئے دو افراد بھی معمولی جھلس گئے

daskaڈسکہ(نامہ نگار)شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے لاکھوں رو پے کا جہیز کا سامان جل کر راکھ آگ بجھاتے ہوئے دو افراد بھی معمولی جھلس گئے تفصیل کے مطابق موضع لودھے کے رہائشی قربان علی کی بیٹی کی اگلے ماہ شادی تھی جس کے لیئے جہیز کا سامان وغیرہ گھر میں رکھا ہوا تھا کہ اچانک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود گھریلو سامان کے علاوہ 25سے30لاکھ رو پے مالیت کا جہیز کا سامان آگ لگنے سے جل کر خاک ہو گیا آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پرفائر بریگیڈ کو دی گئی لیکن کو ئی بھی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر نہ پہنچی اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپالیا آگ پر قابو پانے کے دوران دو افراد جاوید اور عباس دھوئیں اور آگ سے معمولی زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button