تازہ ترینعلاقائی

مدعیہ کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب کے شکایات سیل کا تھانہ سوہدرہ پولیس اور فریقین کو طلب

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ کے نواحی گاؤں کوٹلی خانوں کی رہائشی صاعقہ شبیر کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب کے شکایات سیل نے تھانہ سوہدرہ پولیس اور فریقین کو طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق صاعقہ شبیر نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو اپنے ساتھ ہو نے والی زیادتی اور پولیس تھانہ سوہدرہ کی کر پشن اور ملزمان سے مک مکا کی تفصیل کے ساتھ شوہر کی اپنے ساتھ کی گئی زیادتی اور حق رسی کے لیئے درخواست ارسال کی جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان ،مدعیہ اور ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ ملک آفتاب کو طلب کر لیا دریں اثنا ایک مراسلہ کے ذریعے صاعقہ شبیر کو وزیر اعلی شکایات سیل نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا یقین دلایا واضح رہے کہ صاعقہ شبیر کی شادی یکم جنوری 2013کو تھانہ سوہدرہ کے علاقہ رانا بہرام کے عرفان اللہ سے ہو ئی تھی جو جنسی طور پر ناکارہ تھا شوہر عرفان اللہ نے چند دن بعد ہی دوستوں سے بدکاری کر نے کے لیئے مجبور کر نا شروع کر دیا صاعقہ شبیر کے انکار پر شوہر نے تشدد شروع کردیا عرفان کا ایک دوست جسے وہ ڈاکٹر کہہ کر پکارتا تھا نے متعدد بار زبردستی زیادتی کی کوشش کی باربار مزاحمت پر ملزمان اسے اغوا کر کے دو دن وزیر آباد اور بعد ازاں کسی نامعلوم مقام پر لے جا کر دو ماہ تک متعدد افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے صاعقہ شبیر کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے میں بھاگنے میں کامیاب ہو ئی تھانہ سوہدرہ میں ایف آئی آر درج کر وائی گئی پولیس نے ملزمان کو پکڑا ہی نہیں بلکہ مک مکا کر کے معاملہ کو دبادیا پولیس ڈی این اے ٹیسٹ کا بہانہ کر تی رہی جو آج تک نہیں کروایا گیا پولیس کی رشوت خوری اور ملزمان کی طرف داری کی وجہ سے ملزمان مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  لندن اولمپکس7واں روز،میڈلزمیں امریکا پہلے نمبرپرآگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker