تازہ ترینعلاقائی

ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری نقدی ،گھڑی ،موٹر سائیکل اور مویشیوں سے محروم سرکل میں گشت نام کی کو ئی چیز نہیں ،سرکل پولیس خاموش تماشائی

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ میں ایک ہی روز میں ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری نقدی ،گھڑی ،موٹر سائیکل اور مویشیوں سے محروم سرکل میں گشت نام کی کو ئی چیز نہیں ،سرکل پولیس خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق آدمکے چیمہ کا رہائشی بلال خاں ولد نادر خاں اپنی کار پر سوار جانب ڈسکہ آرہا تھا کہ راستہ میں بلا نمبری موٹرسائیکل پرکھڑے دو نامعلوم مسلح کلاشنکوف ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سوار کو رو کا تو اس نے گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی اور فرار ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سے گرنے والے ڈاکو اپنی موٹر سائیکل کو پھینک کر موٹرسائیکل نمبرGak/7954چھین کر فرار ہو گئے ،موضع ڈوگری کلاں کا رہائشی زاہد محمود اپنی موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ موضع بیگے والہ کے قریب چار مسلح افراد حافظ محمد جمیل ،ثاقب علی ،محمد ارشد،عابد عرف بہادر نے اسلحہ کے زور پر رو ک کر اس سے نقدی13ہزار 425رو پے اور کلائی گھڑی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ آدمکے چیمہ کا رہائشی رضوان اپنے والد فقیر محمد کے ہمراہ ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ 9مسلح افراد احسان اللہ ،وقاص احمد ،ریاض احمد ،محمد فاروق ،اکرم ،سخاوت وغیرہ مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور اسلحہ کے زور لاکھوں رو پے مالیت کی 5عدد بھینسیں ،2عدد گائے اور ایک عدد بچھڑے کو ٹرک میں ڈال کر چھین کر فرار ہو گئے تھانہ ستراہ ،صدر اور موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button