تازہ ترینعلاقائی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ممتحن امتحانات کا طلباء و طالبات سے غیر انسانی اور غیر فطری سلوک کئی امیدواروں کے فیل ہونے کا خدشہ

AIOU LOGOڈسکہ(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ممتحن امتحانات کا طلباء و طالبات سے غیر انسانی اور غیر فطری سلوک کئی امیدواروں کے فیل ہونے کا خدشہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں ہونے والے علامہ اقبال ڈگری کالج کے امتحانات کیلئے اشرف پسیہ نامی لیکچرار کو سپریٹنڈنٹ نامزد کیا گیا ہے جو کہ تین گھنٹے کے پیپر کے دوران کسی طالبعلم کو رفع حاجت کیلئے جانے کی اجازت نہیں دیتا اوپن یونیورسٹی کے بعض طلباء زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے یہ پابندی برداشت نہیں کر پاتے اور بالاآخر اپنا پیپر ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں گزشتہ روز ہونے والے انگریزی کے پیپر کے دوران بھی طلباء نے ٹوائلٹ جانے کی اجا زت مانگی تو اشرف پسیہ نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ تم لوگ پیشاب کرنے کی بجائے نقل کرنے جاتے ہو جس کی وجہ سے بعض طلباء اپنا پیپر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے طلباء اور سماجی حلقوں نے مذکورہ ممتحن کو بدل کر انسان دوست ممتحن تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:گھریلوجھگڑے پرخاوند نےساتھی کے ہمراہ بیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker