تازہ ترینعلاقائی

شہر اور گردو نواح میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھر مارتقریبا26کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گئے

allergic dogڈسکہ(نامہ نگار)شہر اور گردو نواح میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھر مار ایک ماہ میں تقریبا26کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو نے والے صدیق خاں بھونانوالی ،مقصود میترانوالی ،پروین بی بی ٹھٹھی لاکھی ،محمد عارف سوہاوہ ،امیر حمزہ بھکیانوالہ وغیرہ شدید زخمی ہو گئے انچارج مین سٹور سول ہسپتال ڈسکہ باؤ شفیق نے بتایا کہ ہسپتال میں کتے کاٹنے والی اور سانپ کے کاٹنے والی ویکسیئین موجود ہے اس سلسلہ میں مریض کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہے لیکن محکمہ صحت اور ٹی ایم اے ڈسکہ آوارہ اور خارش زدہ کتوں کے خلاف مہم چلانے سے قاصر ہیں ماہر قانون سہیل ریاض وڑائچ ایڈووکیٹ ،سینئیر وائس چیئرمین شہری حقوق کمیٹی ڈسکہ حاجی احمد خاں مغل ،شیخ ضیاء اللہ ،ذیشان انصاری ،حسن علی طاہر اور شہریوں نے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button