تازہ ترینعلاقائی

خصوصی ہدایات پر بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے ڈسکہ کا بغیر نقشہ جات کے 3کمرشل ہال سمیت ماربل فیکٹری سیل

daskaڈسکہ(نامہ نگار)ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو اور اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی خصوصی ہدایات پر بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے ڈسکہ محمد عامر بھٹی نے بغیر نقشہ جات کے 3کمرشل ہال اورایک ماربل فیکٹری سیل کر دی تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ڈسکہ میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر محمد عامر بھٹی نے غیر قانونی اور بغیر نقشہ جات کے تعمیر ہو نے والے 3کمرشل ہال ،غلام رسول غلہ منڈی ،منیر گجر سرکلر روص اور محمد ادریس پسرور روڈ چونگی نمبر6جبکہ ایک ماربل فیکٹری ذیشان وغیرہ واوع پسرور روڈ کو سیل کردیا گیا بلڈنگ انسپکٹر محمد عامر بھٹی نے کہا کہ غیر قانونی اور بغیر نقشہ جات کے کمرشل ہال ،مکان اور دکانیں تعمیر کر نے والے قانونی ،اخلاقی اور حکومت پنجاب کے مجرم ہیں ان کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور عوام کسی بھی قسم کی بلڈنگ تعمیر کروانے سے قبل نقشہ جات کی فیسیں جمع کروا کر رسید حاصل کریں اور بعد میں تعمیر شروع کروائیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button