تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پکڑا جانے والا جنگلی پاڑہ محکمہ وائلڈ لائف نےاپنی تحویل میں لےلیا

ڈسکہ (نامہ نگار) موضع کالووالی سے پکڑا جانے والا جنگلی پاڑہ محکمہ وائلڈ لائف نے اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے انسپکٹر منظور احمد کو مخبر نے اطلاع دی کہ تحصیل پسرور کے موضع کالووالی سیداں کے رہائشی سید سجاد ولد نذیراحمد نے ایک جنگلی پاڑہ پکڑ کر اپنے مرغی خانہ میں بند کیا ہوا ہے جس پر محکمہ وائلڈ لائف انسپکٹرمنظور احمد نے واچر مشتاق بھٹی کے ہمراہ ریڈ کر کے جنگلی پاڑہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اورمعززین دیہہ مقامی دیہہ مقامی صحافی ناصر محمود رانجھا ،خان ندیم خان کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ وائلڈ آفیسر امجد فاروق کے حوالہ کر دیا ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر امجد فاروق کے مطابق کہ ہم نے مختلف مقامات سے پکڑے جانے والے 2جنگلی پاڑے اپنی تحویل میں لے لیئے ہیں جن کو یہاں سے لے جا کر محکمانہ طور پر جلو پارک لاہور چھوڑ دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:جس نے عوام کواحساس محرومی دیا وہ قومی مجرم ہے: اسدعلی کھوکھر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker