تازہ ترینعلاقائی

دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)دوران ڈکیتی نہ رکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک تفصیل کے مطابق موضع سیوکی کا رہائشی فرحت عباس ولد بشیر احمد اپنی موٹر سائیکل پر اپنی بھتیجی مہوش کے ہمراہ گاؤں کی جانب آرہا تھا کہ ایمن آباد روڈ ترگڑی شریف کے قریب پہنچا توآگے کھڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روکا نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی گولی لگنی سے مہوش موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھانہ موترہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button