تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی 2مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی اور موبائل فون سے محروم

Robbersڈسکہ(نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی 2مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی اور موبائل فون سے محروم تفصیل کے مطابق موضع آدمکے چیمہ کا رہائشی عبدالغفار اپنی موٹر سائیکل نمبریJAK/8954پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ اڈا آدمکے چیمہ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رو ک کر اس سے نقدی 8ہزار رو پے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ بیگووالہ کا رہائشی فیصل نواز مریض کی عیادت کے لئے بینک روڈ پر واقع نجی ہسپتال اپنی موٹر سائیکل 125پر سوار آیا اور موٹر سائیکل ہسپتال کا باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا تھوڑٰ دیر کے بعد باہر آیا تو دیکھا موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ صدر اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button