تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: سابقہ دور میں ہونیوالی مہنگائی نے عوام کا پہلے ہی بیڑا غرق کردیاتھارہی سہی کسرموجودہ حکومت نے پوری کردی ،صاحبزادہ ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیر الازہری

صاحبزادہ ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیر الازہریڈسکہ(نامہ نگار) زرداری دور میں ہونیوالی مہنگائی نے عوام کا پہلے ہی بیڑا غرق کردیاتھارہی سہی کسر آنیوالی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پوری کردی آئے دن پیٹرول گیس بجلی ودیگر کھانے پینے کی اشیاء اتنی مہنگی کردی گئی ہیں کہ عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں ہماری حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں امریکہ کی مرضی سے بنتی ہے ہمارے حکمران امریکی غلامی کررہے ہیں قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ عظیم کارناموں میں ایک کارنامہ 1973ء کا آئین ہے اسی آئین کے تحت قادیانی کو کافر قرار دلوایا لاہوری گروپ نے آپ کو اسمبلی بل سے باہر نکالنے کیلئے نوٹوں سے بھرا بریف کیس لاکھوں روپے کی آفر کی آپ نے کہاکہ میں ان روپوں کو جوتے کی نوک پررکھتا ہوں ہمارا سودا بازار مصطفی میں ہوگیا ہے ہمیں کوئی نہیں خرید سکتا قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے کا سارا سہرا امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ کو جاتا ہے ان خیالات کااظہار صدر جمعیت علماء پاکستان و چیئرمین ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیر الازہری نے جمعیت علماء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ہونیوالے امام شاہ احمد نورانی صدیقیؒ کے سالانہ دسواں عرس مبارک کے موقع پر جامع مسجد اویس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اگر عوام اپنی حالت بدلنا چاہتے ہیں تو جمعیت علماء پاکستان کا ساتھ دیں یہی جماعت پاکستان میں نظام مصطفے ٰ کا نفاذ کریگی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف پیر سید نویدالحسن شاہ مشہدی نے کہاکہ پاکستا ن میں اسلامی آئین امام شاہ احمد نورانی کی خدمات سے ایک ہے 1973ء کاآئین اس کی بدولت ہی قادیانی کافر قرار دلائے گئے آج کے دور میں حضرت امام حسینؓ کا کردار اگر کسی نے دیکھنا ہے تو امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ میں نظر آتا ہے امام شاہ احمد نورانی نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں نظام مصطفےٰ اور مقام مصطفے ٰ کے تحفظ میں گزاری بھتہ خوری ‘کرپشن بے حیائی قتل و غارت مہنگائی اس نظام کے نفاذ سے ہی ختم ہوگی اس سے ملک پاکستان میں خوشحالی آئیگی ہمارے حکمران امریکہ کے ایجنٹ بن گئے ہیں ہمارے ملک کی سا لمیت خطرے میں ہے اور ملک ٹوٹنے کی باتیں ہورہی ہیں قادیانی کیخلاف پہلا کافر ہونے کا فتویٰ امام احمد رضا خان بریلوی ؒ نے دیا قادیانی کا کافر دلانے کی جدجہد میں ہمارے اکابرین اہلسنت پیر سید جماعت علی شاہ ‘پیر مہر علی شاہ گولڑی ودیگر نے کام کیا جھوٹی نبوت کا دعوی کرنے والے مرزا غلام احمد قادیانی کو کافر قرار دلانے کیلئے امام شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ نے اسمبلی میں قرار داد پیش کی اور قادیانی کو ہمیشہ کیلئے کافر قرار دلوایا یہ امام شاہ احمد نورانی کے عظیم کارناموں میں سے سب سے بڑا کارنامہ ہے اس موقع پر پیر سید منیر حسین شاہ ‘قاری ریاض ابرار القادری ‘مولانا محمد نواز نقشبندی ‘قاری حبیب اللہ نقشبندی ‘محمد شاہد انصاری ‘امان اللہ ناگرہ ‘مبشراحمد بٹ ‘قاری عمران احمد چوراہی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button