تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولٹری فارم میں سوئے 2افرادقتل

daska pic 5.12.2013ڈسکہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولٹری فارم میں سوئے چوکیدار اور منشی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھاڈے والہ میں علی احمدنامی شخص کے پولٹری فارم پرعرصہ دراز سے 45سالہ رقیب اللہ سکنہ کرک چوکیداری جبکہ 38سالہ محمد یعقوب سکنہ طیب بھٹہ تحصیل پسرور منشی کی ملازمت کر تے چلے آرہے تھے دونوں ملازمین دن رات پولٹری فارم پر ہی رہائشی پذیر تھے جو گذشتہ رات فارم پر سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں کوموت کی ابدی نیند سلا کر فرار ہو گئے تھانہ بمبانوالہ پولیس نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے تاحا ل دوہرے قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی پولیس کے مطابق رقیب اللہ 6بچوں کا باپ تھا اور اس کا بیٹا بھی پولٹری فارم پر ملازم ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button