پاکستانتازہ ترین

ڈسکہ:پاکستان کی 6بڑی جماعتیں بہت جلد سنی تحریک کےساتھ الحاق کرنےجا رہی ہیں

ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان کی چھ بڑی جماعتیں بہت جلد سنی تحریک کے ساتھ الحاق کر نے جا رہی ہیں الحاق کے بعد ایک بہت بڑا سونامی آئے گا ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے سابق صدر بار ملک جمیل اختر ایڈووکیٹ کی رہائش گا ہ پرپریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 7اکتوبر کو لیاقت باغ میں ہو نے والا جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا جس میں پورا لیاقت باغ اللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھے گا ہم نے غلام احمد بلور کو کہا ہے کہ ہم تمہیں سیٹ دیں گے اور یارسول اللہ ﷺ کے چاہنے والوں سے ہم تمھیں ووٹ دلوائیں گے لوگوں کو ہمت کرکے پاکستان کو بچانا ہو گا یہ پاکستان کی جنگ ہے اسے ہم نے لڑنا ہے کیونکہ پاکستان ہماری پہچان ہے اگر پاکستان نہیں ہے تو ہم بھی نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چھ بڑی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور بہت سے ایسی شخصیات ہیں جو آپ لوگ ٹی وی پر انہیں دیکھتے ہیں جن پر کو ئی بھی جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے وہ بہت جلد ہمارے ساتھ ہو ں گی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جنرل اسمبلی میں تقریربہت اہمیت کی حامل تھی، سابق صدر بار ملک جمیل اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ اچھی شخصیت کو ووٹ دیں پیسے دے کر ٹکٹ لینے والے لوگ کیسے لوگوں کی خدمت کرینگے اس موقع پر جاوید شاہ ،نعمان ارشد غوری ،سجاد قادری ،میاں رفیق احمد،ملک فیصل نصیر ،غلا م مصطفی بٹ وکارکنا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مختلف وارداتوں میں چور اور ڈاکوموٹر سائیکل،نقدی ،موبائل فونزاور ٹرانسفارمر لے اڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker